ویب ڈیسک: امریکہ کی پانچ بڑی ریاستوں میں 19 طوفانوں نے زندگی مفلوج کر رکے رکھ دی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اب تک 50 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ لاکھوں شہری متاثر ہوئے ہیں۔
طوفانوں کی لہر نے سینکڑوں عمارتوں اور گھروں کو نقصان پہنچایا ہے جبکہ امدادی ٹیمیں شہروں میں متحرک ہو گئی ہیں۔ پانچ متاثر ریاستوں میں آرکنساس، الینوئے، کینٹکی، میزوری اور ٹینیسی شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق آرکنساس میں ایک طوفان نے ایک نرسنگ ہوم کو اپنی زد میں لے لیا جہاں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ باقی تمام افراد کو امدادی ٹیموں نے نرسنگ ہوم نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچا دیا ہے۔ زخمیوں کو ایک سکول میں قائم عارضی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
جمعہ کی رات کو آنے والے ان طوفانوں نے پانچ کروڑ کو متاثر کیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں علاقے بجلی کی فراہمی سے محروم ہو گئے ہیں۔