ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ کے پیش نظر واسا لاہور کی جانب سے سائیکلنگ جاری

سموگ کے پیش نظر واسا لاہور کی جانب سے سائیکلنگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شہر میں سموگ کے پیش نظر واسا لاہور کی جانب سے سائیکلنگ جاری ، ہفتے کے روز حسب روایت ایم ڈی سید زاہد عزیز واسا افسران اور عملہ سائیکلوں پر دفتر پہنچا۔
 سموگ کے پیش نظر  واسا کا  تمام عملہ اور افسران ہفتے میں ایک دن سائیکلوں پر دفتر آتے ہیں۔ ایم ڈی واسا کے ہمراہ ڈی ایم ڈی آپریشن غفران احمد سمیت، ڈی ایم ڈی انجینئرنگ رانا عبدالمنان، ڈائریکٹر فنانس آصف فیاض، ڈائریکٹر گلبرگ ٹاؤن عبدالطیف، ڈائریکٹر پی آر امتیاز غوری اور دیگر افسران بھی سائیکل پر دفتر پہنچے۔ ایم ڈی کا کہنا ہے کہ شہر کے ائیرانڈکس میں بہتری خوش آئند ہے۔ ایم ڈی واسا سید زاہدعزیز نے کہا کہ سموگ کے پیش نظر تمام عملہ اور افسران ہفتےمیں ایک دن سائیکلوں پر دفتر آتے ہیں عوام میں سائیکلنگ کے رجحان کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ سید زاہدعزیز نے کہا کہ سموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر15 اکتوبر سے ہیوی مشنری کےاستعمال کو بھی محدود کر دیا گیا ہے۔ ایم ڈی واسا نے کہا کہ ذمہ دار شہری ہونے کی حیثیت سے اپنا کردارادا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
  ایم ڈی واسا کا کہنا تھا کہ ذمہ دار شہری ہونے کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز حسب روایت واسا افسران اور عملہ سائیکلوں پر دفتر پہنچا ہے ۔ شہر کے ایئر انڈکس میں بہتری خوش آئند ہے۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز ڈی ایم ڈی آپریشن غفران احمد سمیت، ڈی ایم ڈی انجنیئرنگ رانا عبدالمنان، ڈائریکٹر فائنانس آصف فیاض، ڈائریکٹر گلبرگ ٹاؤن عبدالطیف ، ڈائریکٹر پی آراور امتیاز غوری اور دیگر افسران بھی سائیکل پر دفتر پہنچے۔