ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سمیت دنیابھر میں پہاڑوں کا عالمی دن

International Mountain Day
کیپشن: International Mountain Day
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان سمیت دنیابھر میں پہاڑوں کا عالمی دن منایا گیا، ڈیرہ غازی خان کا باون فیصد رقبہ بھی پہاڑوں پرمشتمل ہے،کوہ سلیمان میں تین بڑی چوٹیاں سیاحوں کی توجہ کامرکز ہیں۔ 

پہلی بار گیارہ دسمبر 2002 میں پہاڑوں کا دن منایا گیا۔اس دن کو منانے کامقصد پہاڑوں کے قدرتی ماحول کو برقرار رکھناہے۔دنیا بھر میں ایک ارب لوگ پہاڑوں میں رہائش پذیر ہیں۔جبکہ پانی، غذا اورتوانائی کے حصول کے لیے دنیا کی آدھی آبادی کا انحصار بھی پہاڑوں پر ہے۔لیکن موسمیاتی تبدیلی ، زمینی کٹاؤاور قدرتی آفات جیسے خطرات کا سامنا ہے۔

ہماری خوشں قسمتی ہے کہ دنیا کی دو بڑی چوٹیاں کے ٹو اور ناگا پربت پاکستان میں ہیں۔ دنیا کے تین پہاڑی سلسلے ،قراقرم ، ہندو کش اور ہمالیہ بھی پاکستان میں ملتے ہیں۔ ان چوٹیاں کو سر کرنے کے لیے غیر ملکی سیاح بڑی تعداد میں آتے ہیں۔

ڈیرہ غازی خان میں بھی تین بڑی چوٹیاں ہیں ۔کوہ سلیمان میں بلند و بالا یک بائی پہاڑ، مبارکی ٹاپ پہاڑی اور فورٹ منرو اناری پہاڑی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔ڈیرہ غازی خان کا باون فیصد حصّہ کوہ سلیمان کے پہاڑوں پر مشتمل ہے،جہاں تین لاکھ قبائلی لوگوں رہائش پذیر ہیں۔ کوہ سلیمان کے پہاڑوں میں یورینیم، آئل اینڈ گیس ،کوئلہ اور جپسم سمیت دیگر معدنیات موجود ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نےسہولیات دیکر سیاحوں کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں ،مگر ان پہاڑوں کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔