سانحہ سیالکوٹ، گرفتار ملزمان کی قسمت کے فیصلے کیلئے اہم پیشرفت

11 Dec, 2021 | 01:23 PM

Arslan Sheikh

جمال الدین جمالی: سانحہ سیالکوٹ کیس میں اہم پیش، لاہور  کے پراسیکیوٹرز  نے سیالکوٹ سانحہ میں معیاری  تفتیش کیلئے  اہم ہدایات جاری کردیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی مسائل کے باعث سانحہ سیالکوٹ میں ملزمان کا جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کا ٹرائل جیل میں ہو گا۔ دو رکنی خصوصی پراسکیوشن ٹیم کو  سیالکوٹ  انویسٹی گیشن ونگ نے بریفنگ دی۔ پراسکیوشن نے فیکٹری میں لگے تمام 160 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنے کی ہدایت کر دی۔

پراسکیوشن نے تفتیش ٹیم کو مزید ہدایت کی  کہ سری لنکن شہری کو قتل کرنے والے اور جلانے والے ملزمان کی علحیدہ علحیدہ تفتیش مکمل کی جائے۔ جن ملزمان کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ نہیں ہو سکا فوری کروایا جائے۔ جلد از جلد تفتیش مکمل کر کے چالان مکمل کیا جائے۔ پراسکیوشن ٹیم کی سربراہی ڈپٹی پراسکیوٹر عبدالروف وٹو کر رہے ہیں۔ یاد رہے لاہور پراسکیوشن کی دو رکنی خصوصی ٹیم گزشتہ روز سیالکوٹ گئی تھی۔ 

مزیدخبریں