ویب ڈیسک: ہوا وے نے خود بخود چلنے والی دنیا کی پہلی آرٹی فیشنل انٹیلی جنٹ بائی سائیکل ایجاد کرلی۔
ہوا وے کے ایک انجنئیر زیہوئی جن کو سائیکل سے گر کر چوٹ کیا لگی، دنیا کی پہلی آرٹی فیشل انٹیلی جنٹ بائی سائیکل کی ایجاد کا رستہ کھل گیا۔ ہواوے کی اس بائی سائکل کو سال کی بہترین ایجاد قرار دیا جارہا ہے۔ یہ سائیکل نہ صرف آگے بلکہ پیچھے کی طرف بھی چل سکتی ہے اورخود بخود اسٹینڈ پر بھی کھڑی ہوسکتی ہے۔
API Response:
سائیکل میں ہواوے کا خصوصی کمپیوٹنگ چپ نصب ہے جو کہ سائیکل کے دماغ کا کردار ادا کرتی ہے 6 ایس ماڈل کی ائیرپلین لیتھئیم بیٹری سے لیس دو طاقتور موٹریں تین گھنٹوں تک سائیکل کو چلا سکتی ہیں ۔ رفتار کنٹرول کرنے کیلئے ایک گئیر اور بہتر کنٹرول کے لئے ڈسک بریکس متعارف کرائی گئی ہیں۔