رٹا سسٹم ختم، میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات کا پیٹرن تبدیل

11 Dec, 2021 | 12:32 PM

Sughra Afzal
Read more!

(اکمل سومرو) طلبہ و طالبات الرٹ ہوجائیں، پنجاب بورڈز چیئرمینزکمیٹی نےمیٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا امتحانی پیٹرن تبدیل کردیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب بورڈز چیئرمینزکمیٹی نے نئے امتحانی پیٹرن کی منظوری دیدی، 2022 میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کےامتحانات نئےپیٹرن پرہونگے، رٹا سسٹم ختم کرنے کیلئے معروضی سوالات 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی منظوری دیدی گئی، نئے پیٹرن کے مطابق طلبہ سے کیمرج طرز پر جنرل نالج، اپلی کیشن،انڈرسٹینڈنگ پر مشتمل سوالات پوچھے جائیں گے، 20 فیصد ایم سی کیوز، 50  فیصد مختصر سوالات، 30 فیصد تفصیلی سوالات شامل ہونگے۔

دوسری جانب لاہورسمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سیشن 2022 تا 2023 کے امتحانات کیلئے داخلے کی تاریخ میں توسیع کردی۔اب امیدوار 15 دسمبر تک اپنا داخلہ تعلیمی بورڈز کو بھجوا سکیں گے،مقررہ تاریخ کے بعد داخلہ فیس 500 روپے جرمانے کے ساتھ وصول کی جائے گی۔امیدوار 500 روپے جرمانے کیساتھ 30 دسمبر تک داخلہ جمع کرواسکیں گے،30 دسمبر کے بعد کسی طالبعلم کا داخلہ فارم وصول نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں