سابق بھارتی کرکٹر کو جعلساز نے چونا لگادیا

11 Dec, 2021 | 12:02 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی کوجعلساز نے سائبر فراڈ کے ذریعےہزاروں روپے کا چونا لگا دیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق سابق کرکٹر ونود کامبلی حال ہی میں ایک فون کال کے ذریعے بینک فراڈ کا شکار ہوئے جس میں جعل ساز نے ان کے اکاؤنٹ سے تقریباً ایک لاکھ 14 ہزار روپے نکال لیے۔

رپورٹ کے مطابق ونود کامبلی کو جعل ساز نے نجی بینک کا ایگزیکٹو بن کر کال کی اور ان سے بینک کی دستاویزات کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جس کے بعد کامبلی کے اکاؤنٹ میں موجود ایک لاکھ 14 ہزار روپے غائب ہوگئے۔

مزیدخبریں