ویب ڈیسک : نان ٹیچنگ سٹاف کیلئے خوشخبری ،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوے ہزار سے زائد نان ٹیچنگ سٹاف کا ڈیٹا بھی ایچ آر ایم ایس پر آن لائن کردیا گیا۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت کام کرنے والے نان ٹیچنگ سٹاف کیلئے خوشخبری،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نان ٹیچنگ سٹاف کا ڈیٹا بھی آن لائن کردیا۔اب کلریکل اور درجہ چہارم کے ملازمین بھی آن لائن چھٹی یا ریٹائرمنٹ کیلئے اپلائی کرسکیں گے۔نان ٹیچنگ سٹاف کا ڈیٹا ایچ آر ایم ایس پر اپ لوڈ کیا گیا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت کام کرنے والے نان ٹیچنگ سٹاف کی تعداد 90 ہزار سے زائد ہے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیمطابق ڈیٹا آن لائن ہونےسے نان ٹیچنگ سٹاف کو دفاتر کے دھکے کھانا نہیں پڑیں گے۔
نان ٹیچنگ سٹاف کیلئے خوشخبری
11 Dec, 2021 | 10:57 AM