کراچی سے لاہور آنیوالی ٹرین میں آتشزدگی

11 Dec, 2021 | 10:47 AM

 ویب ڈیسک : کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین میں خان پور سٹیشن پر آگ بھڑک اٹھی۔

 تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہناہے کہ ٹرین کراچی سے لاہور کے سفر پر گامزن تھی کہ خان پور ریلوے سٹیشن پر بوگی میں موجود کیمیکل میں آ گ بھڑک اٹھی ، فائربریگیڈ کا عمل آگ بجھانے میں مصروف ہے ، کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔

 دوسری جانب گزشتہ روز کاہنہ کے علاقے میں ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے نوجوان ریل گاڑی کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گیا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں . پولیس کے مطابق واقعہ ہلوکی پھاٹک کے قریب پیش آیا، جہاں ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے نوجوان ریل گاڑی کی زد میں آ کر دم توڑ گیا۔ متوفی کی شناخت مدثر کے نام سے ہوئی، جو نارووال کا رہائشی تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش مردہ خانے منتقل کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دیں۔

مزیدخبریں