سونی پلے اسٹیشن موبائل فونز میں لانے کا فیصلہ، ایپل کی خفیہ رپورٹ

11 Dec, 2021 | 10:30 AM

ویب ڈیسک : سونی کمپنی نے پلے اسٹیشن کو موبائل فون کیلئے کلاؤڈ گیمنگ سروس لانچ کرنے کی تیاری شروع کردی ۔

 ذرائع کے مطابق اسےسونی پلے اسٹیشن کا انتہائی بڑا قدم قرار دیا جارہا ہے ۔ یادرہے اسٹریم سروس کے ذ ریعے پی ایس ٹو اور پی ایس تھری گیمز اسمارٹ ٹی وی، بلیورے  کے علاوہ  پی ایس تھری اور پی ایس ویٹا کے کھلاڑی بھی کھیل سکتے تھے  تاہم یہ سروس 2017 کے آخر میں ختم کردی گئی۔ اور تمام تر توجہ  پلے اسٹیشن فور اور ونڈوز پی سی گیمز کی طرف مرکوز رکھی گئی۔  حال ہی میں 1080 پی اسٹریمنگ  اور پلے اسٹیشن فائیومتعارف کرائے گئے ہیں جو اینڈ رائڈ، آئی او ایس اور میک پر دستیاب نہیں۔

تاہم '' دی ورج'' کی رپورٹ کے مطابق ایپک فائیو ایپل ٹرائل کی ایک خفیہ دستاویز جو صرف وکیل کیلئے جاری کی گئی سونی مستقبل میں  موبائل فونز کے لئے پلے اسٹیشن گیمز  لانچ کرے گا ۔ پلے اسٹیشن کے صارفین کو خصوصی موبائل ایکسٹینشن جاری کی جائے گی جس سے وہ پی ایس تھری کی 450 سے زائد گیمز سے موبائل فونز پر لطف اندوز ہوسکیں گے جبکہ بعد میں پی ایس فور گیمز بھی متعارف کرائی جائیں گی۔ سونی کے اس پراجیکٹ کو '' اسپارٹکس'' کا نام دیا گیا ہے  جو کلاؤڈ گیمنگ سروس '' پلے اسٹیشن پلس'' متعارف کرائے گا۔ جس کے تحت موبائل فونز پر پی ایس ون سے لے کر پی ایس فائیو تک تمام اورجنل گیمز کھیلی جاسکیں گی۔

یادرہے ایپل بہت جلد  اپنی گیمز کی دنیا '' ایپل آرکیڈ'' کی سبسکرپشن سروس لانچ کرنے والا ہے۔ جس کے لئے ایپل نے دنیا کے ٹاپ 30 گیمز اسٹوڈیوز  کو سینکڑوں گیم ٹائٹلز کی تیاری کا ہدف دے رکھا ہے لیکن اس کی لانچنگ میں کم از کم دو سال کا عرصہ درکار ہے۔ 

اسی طرح مائکروسافٹ اور گوگل بھی موبائل فون گیمز تک رسائی کے لئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

مزیدخبریں