عاطف اسلم کی ڈراموں میں انٹری، مداح خوش

11 Dec, 2021 | 09:51 AM

Sughra Afzal

لارنس روڈ (زین مدنی ) چند ماہ قبل گلوکار عاطف اسلم نے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری دی تھی کہ وہ جلد انہیں چھوٹی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

پاکستان کے معروف  گلوکار عاطف اسلم  کی آواز کے سحر میں نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارت اور دیگر ممالک کے لوگ گرفتار ہیں، عاطف اسلم کی دل کو چھو لینے والی آواز نے کروڑوں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنایا ہوا ہے, عاطف اسلم بڑی اسکرین پر اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکے ہیں اب انہوں نے  ڈراموں میں انٹری دیدی۔

عاطف نے انسٹاگرام پر ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران بنائی جانے والی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ ڈرامہ'' سنگ ماہ'' سے ٹی وی ڈیبیو کرنے جارہے ہیں، تاہم اب ہم ٹی وی کی جانب سے ڈرامہ سنگ ماہ کی پہلی جھلک جاری کی گئی ہے جس میں گلوکار عاطف اسلم کو دیکھا جاسکتا ہے، عاطف اسلم کے ٹی وی ڈیبیو کی پہلی جھلک نے ان کے مداحوں کو دیوانہ کردیا جس کے بعد نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی عاطف اسلم ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔

اداکاری میں یہ عاطف اسلم کا پہلا تجربہ نہیں ہوگا، اس سے قبل وہ سال 2011 میں شعیب منصور کی فلم بول میں کام کرچکے ہیں۔

مزیدخبریں