ویب ڈیسک : کورونا وائرس سے مزید 11 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 823 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 395 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار761 ہوگئی۔کورونا وائرس سے مزید 11 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 823 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 50 ہزار 859کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.77 فیصد رہی۔
پنجاب میں ابتک 13 ہزار 50 افراد جان کی بازی ہارچکےہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 634، خیبرپختونخوا 5 ہزار 885، اسلام آباد 962، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 743 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 77 ہزار 721، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 611، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 794،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 81، بلوچستان میں 33 ہزار 528، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 601 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 425 ہو گئی ہے۔