پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ناراض، استعفیٰ دے دیا

11 Dec, 2020 | 11:19 PM

Malik Sultan Awan

(سعدیہ خان)  ترجمان بلاول بھٹو زرداری مصطفیٰ نواز کھوکھر بلاول بھٹو سے ناراض ہوگئے۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے استعفیٰ دے دیا۔  پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں کی مصطفیٰ نواز کھوکھر کو منانے کی کوششیں۔پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ نواز جذباتی آدمی ہیں، جلد منا لیں گے۔

 ذرائع کے مطابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے پارٹی فیصلوں پر اختلافات پر بطور ترجمان بلاول بھٹو زرداری استعفیٰ دےدیا، ذرائع کے مطابق مصطفی نواز کھوکھر نے تاحال پارٹی چھوڑنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔  پیپلزپارٹی کی سینئر قیادت مصطفی نواز کھوکھر کو منانے کیلئے متحرک ہے، پیپلزپارٹی کاکہنا ہے کہ مصطفی نواز کھوکھر تھوڑا جذباتی ہوگئے ہیں، منا لیں گے، پیپلزپارٹی میڈیا سیل کاکہنا ہے کہ مصطفی نواز کھوکھر نے پارٹی نہیں چھوڑی۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے زیراہتمام 13 دسمبرکے جلسے اور بلاول بھٹو کے استقبال کے لیے تیاریوں پرمشاورتی اجلاس ہوا، جنرل سیکرٹری چوہدری منظور نے کہا کہ عمران خان اپوزیشن سے این ار او مانگ رہے، اپوزیشن مزاکرات نہیں کرے گی جلسہ ہر صورت ہوگا کسی کٹھ پتلی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

پاک عرب سوسائٹی میں منعقدہ مشاورتی اجلاس میں شیخ مقبول،عاطف چوہدری،سونیاخان ،عزیزالرحمان چن، اسرار بٹ ،فائزہ ملک ،اسلم گل ،اسلم گڑا،عثمان ملک ،اشرف بھٹی ،عاصم بھٹی ،مرزا اظفر سمیت پارٹی ورکرز شریک ہوئے۔ پارٹی رہنماوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو رلادیا، اپوزیشن عوام کے مجرموں کو بھاگنے نہیں دے گی عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور نے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں اور پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، امید رکھتے ہیں کہ حکومت پرامن طریقہ سے جلسہ کرنے دی گی، کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا چاہتے ہیں، جلسہ ہمارا جمہوری حق ہے۔

مزیدخبریں