مولانا فضل الرحمان کی پراپرٹی تفصیلات سامنے آگئیں

11 Dec, 2020 | 11:03 PM

Malik Sultan Awan

(سٹی 42) علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمان کی پراپرٹی تفصیلات شیئر کر دیں۔

علی امین گنڈاپور کی جانب سے دی گئی دستاویزات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے 2 گھر اور ایک پلاٹ ڈی آئی خان میں ہیں، ایک بنگلہ ایف8اسلام آباد اور ایک فلیٹ دبئی میں ہے۔ پشاور،کراچی اورکوئٹہ میں فضل الرحمان کی دکانیں موجودہیں جبکہ مولانا کا ایک گھر، 5ایکڑ زرعی زمین عبدالخیل ڈی آئی خان میں ہے،ایک گھر، مدرسہ اور 5ایکڑ زمین شورکوٹ میں بھی ہے۔

دستاویز کے مطابق حال ہی میں مولانانے3ارب کی زمین چک شہزادمیں خریدی اورفروخت کی، فضل الرحمان کی47لاکھ روپے مالیت کی کمرشل اراضی بھی ہے، 15لاکھ روپے مالیت کی کمرشل اراضی عبدالخیل ڈی آئی خان میں ہے جبکہ شورکوٹ میں25لاکھ مالیت کی کمرشل اراضی بھی فضل الرحمان کی ہے۔

علی امین گنڈاپورنے فضل الرحمان کے فرنٹ مین کے نام پرپراپرٹیز کی تفصیلات بھی شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فضل الرحمان کے فرنٹ مین گل وزیر اور اس کے بیٹوں کے نام پر3777کنال اراضی ہے، موسیٰ خان سابق ڈی ایف اوڈی آئی خان کے نام پر192کنال اراضی ہے، حاجی جلال خان وزیرکے نام پر714کنال اراضی ہے،2005میں مولاناکے فرنٹ مین اشرف علی کو200کنال ارضی حکومت نے الاٹ کی تھی۔

مزیدخبریں