( نبیل ملک ) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسٹین ٹرنر کا نیا ویڈیو ٹویٹ سامنے آ گیا، ورجن اٹلانٹک ایئرلائن کی پروازوں کی پاکستان آمد کو خوب سراہا، ایئرلائن کے مالک سر رچرڈ برانسن نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ پہلی پرواز سے خود پاکستان نہیں آسکے، جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔
برطانوی ہائی کمشنر کرسٹئین ٹرنر نے ورجن اٹلانٹک کی پروازوں کی پاکستان آمد کے سلسلے میں پاکستانیوں کے نام اردو زبان میں اپنا ویڈیو پیغام ریکارڈ کرایا، جس میں انہوں نے ورجن اٹلانٹک ایئرلائن کی پروازوں کے آغاز کو خوش آئند قرار دیا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے پاکستان برطانیہ دوستی تعلقات زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔ ویڈیو پیغام کے اختتام پر برطانوی ہائی کمشنر نے ورجن اٹلانٹک ایئرلائن کے مالک سر رچرڈ برانسن کا ویڈیو پیغام بھی اپنے پیغام کے ساتھ ہی شیئر کیا۔
سر رچرڈ برانسن نے 1970 میں ورجن گروپ آف کمپنیز کا آغاز کیا۔ انہوں نے اسلام علیکم سے اپنی ویڈیو پیغام کا آغاز کیا، سر رچرڈ برانسن نے کہا کہ ورجن اٹلانٹک ایئرلائن کی پروازوں کے آغازسے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو بہتر سہولیات میسرآسکیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں بہت افسوس ہے کہ پہلی پرواز سے وہ خود پاکستان کیوں نہ آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسٹین ٹرنر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ریکارڈ ٹائم میں یہ منصوبہ شروع کروایا۔
Khush Amdeed @virginatlantic to ???????? ! History made - another zabardast news for ????????& ????????
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) December 11, 2020
Delighted to join @richardbranson in the video message here!
???????? #UKPakDosti @sayedzbukhari pic.twitter.com/eRZLxkoSVO