شہزاد رائے کس کو ووٹ دیں گے ،انوکھا اعلان کر دیا

11 Dec, 2020 | 07:34 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے اگلے انتخابات میں ووٹ لینے کیلئے سیاسی جماعتوں کیلئے شرط رکھ دی۔

تفصیلات کے مطابق شہزاد رائے کا کہنا ہے کہ میں آئندہ انتخابات میں اس جماعت کو ووٹ دوں گا جو کراچی کو صاف کرے گا۔ پاکستان کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اگلے انتخابات میں اس جماعت کو ووٹ دوں گا جو کراچی کو صاف کرے گا، اس کا مطلب یہ ہوا کہ میں ووٹ ہی نہیں دوں گا۔ خیال رہے کہ شہزاد رائے اکثر و بیشتر کراچی کی صفائی کے حوالے سے بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔


 
 

مزیدخبریں