(سٹی 42) وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن کے والد چودھری افضل چن کورونا میں مبتلا ہو گئے۔
معاون خصوصی ندیم افضل چن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ چودھری افضل چن بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں، چودھری افضل چن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر علاج جاری ہے،معاون خصوصی نے والد کی صحت یابی کیلئے عوام سے دعا کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ چودھری افضل چن سابق ایم پی اے اور سابق صوبائی وزیر رہ چکے ہیں.
دوسری جانب لاہور میں کورونا سے مزید 6 اموات 338 نئے مریض سامنے آگئے، لاہور میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 61493 اور اموات 1305 ہوگئی ہیں۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 647نئے کیسز، تعداد125,897 ہو گئی۔
لاہور 338،راولپنڈی60، لیہ8، جھنگ3،ساہیوال15، بہاولپور19اورملتان میں 15کیسزرپورٹ ہوئے۔ سرگودھا13، اٹک 2سیالکوٹ5، نارووال 3، بہاولنگر6،ڈیرہ غازی خان 4اور فیصل آباد میں 41کیسز رپورٹ ہوئے۔ گجرات 20،اوکاڑہ 16، پاکپتن 1، ٹوبہ1،گوجرانوالہ7،خوشاب 20 اوررحیم یار خان میں 8کیسز سامنے آئے۔
وہاڑی2، خانیوال 5جہلم 18،منڈی بہاؤالدین 8،میانوالی 1،شیخوپورہ 4اور مظفرگڑھ میں 4کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا وائرس سے مزید 19ہلاکتیں جبکہ ابھی تک اموات کی کل تعداد3,284ہو چکی ہے۔ اب تک 2,147,392 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد114,647ہو چکی ہے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر کے 242 ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے علاج کی سہولیات موجود ہیں۔ 242ہسپتالوں میں 8,762بستر اور 3,280 آکسیجن کی سہولیات والے بسترکورونا کے مریضوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ لاہور میں 84،فیصل آباد میں2،ملتان میں 45اور راولپنڈی میں 21وینٹیلیٹرز کورونا کے مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں آکسیجن کی سہولیات کے ساتھ 1,740بستر کورونا کے مریضوں کے لیے مختص ہیں جن میں سے 1,250بستر خالی موجود ہیں۔ کورونا وارڈ میں ڈیوٹی انجام دینے والے اب تک2,778ہیلتھ کیئر ورکز اس مہلک وائرس کا شکار ہوئے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور میں 138،فیصل آباد میں 3،ملتان میں 2اور گوجرانوالہ میں 3کورونا کے مریض داخل ہوئے۔