ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں، 31 ریسٹورنٹس، دکانیں اور فیشن آوٹ لیٹس سیل

ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں، 31 ریسٹورنٹس، دکانیں اور فیشن آوٹ لیٹس سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: ضلعی انتظامیہ کی ایس او پیز پر عمل درآمد نا کرنے والے دکانداروں اور ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائیاں جاری، 31 ریسٹورنٹس، دکانوں اور فیشن آوٹ لیٹس کو سیل کردیاگیا جبکہ 46 ہزار کے جرمانے کیے گئے۔


ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ  ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کاروائیاں کیں، انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے  کے لئے اقدامات اٹھانے جا رہے ہیں، 05 دکانوں کو ماربل اچھرہ مارکیٹ جبکہ ٹیرس کیفے کو بھی سیل کر دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے 07 دکانوں سمیت 04 کھانے پینے کے مقامات کو سیل کروایا اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر نے 02 میرج ہالز، 08 دکانوں اور 03 ریسٹورنٹس کو سیل کروایا، 46 ہزار روپے کے جرمانے جبکہ 07 کو ماسک نہ پہننے پر وارننگ جاری کی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے کورونا ایس او پیز  کی خلاف ورزی پر 35 دکانوں کو سیل کروایا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل شالیمار میں کے این این، غفور فارمیسی، آر ایس جنرل سٹور، مہتاب پیمپرز، جی ایم ماشاءاللہ سپر سٹور، کاشی موبائل شاپ، شاہد جنرل سٹور کو جی ٹی روڈ داروغہ والا چوک میں سیل کروایا گیا۔ تحصیل کینٹ میں النور مارکی، بلیسنگ، ظہیر جنرل سٹور، داتا علی ہجویری ایل پی جی، عرفان کریانہ سٹور، سعید جنرل سٹور، المدینہ سویٹس، چاند کریانہ سٹور، عثمان برادرز اور علی اینڈ سنز، فیاض لاثانی ہوٹل، الشفا ہوٹل اور سیکنڈ کپ کو پیرا گون سوسائٹی میں سیل کیا گیا۔

تحصیل سٹی میں ٹھوکر اڈہ، گلشن راوی اور چوبرجی میں دکانوں کو سیل کیا گیا،  ہیرو ہونڈا سنٹر، اویس سپورٹس، وینیوز سپورٹس، سعید فیبرکس، ٹوٹل پٹرول پمپ، باٹا شوز، سروس شوز، عمران میڈیکل، نیوخان گارمنٹس، پنجاب گارمنٹس، حمزہ موبائل، ڈوگر ریسٹورنٹ، پیزاریہ ، روشان ٹریڈرز ، القمر الیکٹرک سٹور، چودھری الیکٹرک سٹور، القدیر ہوٹل، مدنی نہاری، داتا پان شاپ، بلاج ٹائر شاپ اور محبوب فش کارنر کو سیل کر دیا گیا۔

ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کاروائیاں کی گئی ہیں،  کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک  کا کہنا تھا کہ ماسک پہننے اور سماجی فاصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer