راؤدلشاد: شہر میں کوروناوائرس کے وار جاری رہنے پر ڈپٹی کمشنر لاہور مدثرریاض ملک کا تشویس کا اظہار، آخری چودہ روز کے کوروناوائرس کیسز کی تفصیلات ٹویٹر پر شئیر کردی, دو ہفتوں کے دوران 3 ہزار 484 کیسز رپورٹ ہوئے.
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور مدثرریاض ملک نے اپنےٹویٹر اکاؤنٹ پر درج کہاکہ شہر میں 14روز کے دوران کروونا مریضوں کی صورتحال کے مطابق دو ہفتوں میں 3484 کروونا مریض رپورٹ ہوئے.دو ہفتوں میں 44 افراد کروونا کے باعث ہلاک ہوئے. لاہور سے تعلق رکھنے والے 370 کروونا مریض ہسپتالوں میں اب بھی داخل ہیں. لاہور کے 81 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں.
شہر میں 14روز کے دوران کروونا مریضوں کی صورتحال
— Deputy Commissioner Lahore (@DCLahore) December 11, 2020
شہر میں دو ہفتوں میں 3484 کروونا مریض رپورٹ ہوئے.
دو ہفتوں میں 44 افراد کروونا کے باعث ہلاک ہوئے.
لاہور سے تعلق رکھنے والے 370 کروونا مریض ہسپتالوں میں اب بھی داخل ہیں.
لاہور کے 81 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں.@GovtofPunjabPK
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے متحرک ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر نے سیکنڈ کپ کو سیل کر دیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے اچھرہ فیروز پور روڈ پر 12 دکانوں کو سیل کر دیا اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر جرمانے عائد کر دئیے۔ 27 افراد کو 62 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے جبکہ مناواں کے علاقے میں ایک شادی ہال کو 10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے باغبانپورہ میں 12 دکانوں کو بھی سیل کروا دیا ہے۔