جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ تعینات ہونے والے افسران کیلئے اچھی خبر

11 Dec, 2020 | 06:16 PM

Shazia Bashir

قیصر کھوکھر: جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ تعینات ہونے والے افسران کے لیے اچھی خبر، محکمہ خزانہ نے ری ایلوکیشن الائونس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
  
جنوبی پنجاب تعینات ہونے والے افسان کے لیے خوشخبری،محکمہ خزانہ نے جنوبی پنجاب تعینات کیے جانے والے افسران کے لیے ری ایلوکیشن الائونس کی منظوری دے دی، جنوبی ہنجاب تعینات کیے جانے والے افسران کو بنیادی تنخواہ کا سو فیصد بطور ری ایلوکیشن الائونس دیا جائے گا۔

جبکہ وہ افسران جو کہ سیکرٹریٹ الائونس وصول کر رہے ہیں ان کو ری ایلوکیشن الائونس نہیں دیا  جائے گا ،پولیس ایڈمنسٹریشن الائونس لینے والے افسران کو بھی ری ایلوکیشن الاؤنس نہیں دیا جائے گا، وہ افسران جو کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے پے رول سے تنخواہیں لے رہے ہیں انکو بھی ری ایلوکیشن الائونس نہیں دیا جائےگا۔ 

وہ افسران جن کی بھرتی جنوبی پنجاب سے ہوئی ان کو بھی ری ایلوکیشن الائونس نہیں دیا جائے گا، پنجاب سول سیکرٹریٹ لاہور سے جنوبی پنجاب بھیجے جانے والے افسران کو ری ایلوکیشن الاؤنس ملے گا۔

مزیدخبریں