ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کی ترقی پر فوکس کر لیا

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کی ترقی پر فوکس کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کی ترقی پر فوکس کر لیا، لاہور  کے لئے اربوں روپے مالیت کے منصوبے پیش کر دیئے ہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے سابق دور کے تیرہ سو ارب روپے کے منصوبے مکمل کئے ہیں، جس سے ایک عام آدمی کو ریلیف ملا ہے جبکہ پنجاب کے 36 اضلاع کا ترقیاتی پروفائل بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار  کا کہنا تھا کہ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے لاہور میں متعدد فلائی اوورز کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے، ساڑھے چار ارب روپے کی لاگت سے شاہکام چوک فلائی اوور بنایا جا رہا ہے،  ڈیڑھ ارب روپے کے لاگت سے کریم بلاک فلائی اوور بھی بنایا جائے گا، گلاب دیوی ہسپتال کے سامنے فیروز پور روڈ پر ایک ارب روپے کی لاگت سے انڈر پاس بنا رہے ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ  اندرون شہر ریلوے اسٹیشن سے لیکر شیرانوالہ گیٹ تک چار ارب روپے سے فلائی اوور بنایا جائے گا،  یہ منصوبے جلد مکمل ہو جائیں گے، فیروز پور روڈ پر کریم ٹاور کے قریب ایک ہزار بیڈ پر مشتمل ایک نیا ٹیچنگ ہسپتال بنایا جائے گا جبکہ لاہور میں ایک چلڈرن یونیورسٹی بنائی جا رہی ہے جس پر چار ارب روپے لاگت آئے، سروسز ہسپتال میں ایمرجنسی بلاک کو اپ گریڈ کیا گیا ہے اور اس کے ریڈیالوجی بلاک کو اڑھائی ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ  چار ہزار اپارٹمنٹس بنائے جا رہے ہیں اور پندرہ ہزار روپے ماہانہ قسط پر یہ گھر عوام کو سستے داموں ملیں گے،  راوی ریور کو مکمل کیا جا رہا ہے اور اس نئے شہر پر ایک لاکھ چھ ہزار ایکٹر پر بنایا جا رہا ہے،   تین ارب روپے سے ایک جدید بس ٹرمینل بنایا جائے گا، لاہور میں الیکٹرک بسیں شروع کی جا رہی ہیں جبکہ داتا دربار اور دربار بی بی پاکدامن کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ  لاہور میں لنگر خانے اور پناہ گاہیں بنائی گئی ہیں، پی کے آیل آئی کو مزید فنڈنگ کی جا رہی ہے تاکہ اس ہسپتال میں مزید بہتری لائی جا سکے،  لاہور میں ایک بلدیاتی اکیڈمی بنائی جا رہی ہےِ،  پنجاب اسمبلی کو بھی جلد مکمل کیا جا رہا ہے۔ لاہور شہر میں ایک ڈرگ لیبارٹری کو جلد مکمل کیا جا رہا ہے،  اندرون شہر کو مزید خوبصورت بنایا جا رہا ہےاور وائلڈ سٹی اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer