ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ڈی ایم جلسہ،سیاسی پارہ چڑھ گیا،تاجر بھی کمر کس کے آگئے

پی ڈی ایم جلسہ،سیاسی پارہ چڑھ گیا،تاجر بھی کمر کس کے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی :پی ڈی ایم کے جلسہ قریب آتے ہی شہر کا سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا، انجمن تاجران نعیم میر گروپ کی پریس کلب میں پریس کانفرنس، تبدیلی سرکار کو نکمی، نااہل، معیشت، روزگار، صنعت کی تباہی کی ذمہ قرار دیتے ہوئے گونیازی گو کے نعرے لگادیئے اور وزیراعظم سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ۔

پی ڈی ایم جلسہ،سیاسی پارہ چڑھ گیا،تاجر بھی کمر کس کے آگئے،مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے کہا کہہ سیلکٹرز کو بتانا چاہتا ہوں کہ اب تاجروں کی بس ہوگئی  ہے، اب آپ بھی اس حکومت کا بوجھ نہیں اٹھاسکتے اسے اپنے وزن سے خود ہی گرنے دیں،نعیم میر نے کہا کہ آپ سے التجا کرتے ہیں عوامی منتخب حکومت بننے دیں، انجمن تاجران کے قائدین نے کہا کہ تاجر اس نکمی حکومت کو ہٹانے تک پی ڈی ایم کیساتھ کھڑے ہیں۔

یاد رہے  حکومت  نے جلسہ کے حوالے سے حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی ہے، لاہور میں نرمی جبکہ شہر سے باہر کارکنوں کو روکنے کیلئے سختی کی جائے گی۔ پی ڈی ایم کے مینار پاکستان جلسے کیلئے پنجاب حکومت نے بھی حکمت عملی تیار کرلی ہے،ذرائع کے مطابق دوسرے شہروں سے مینار پاکستان آنے والے کارکنوں اور قافلوں کو انکے اضلاع میں ہی روکنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور مقامی ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔


ذرائع کے مطابق موٹروے اور جی ٹی روڈ  کے راستوں پر  کنٹینر لگا کر راستے محدود کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے،  جلسہ میں آنے والے شرکاء کی مانیٹرنگ کیلئے سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مدد لی جائے گی،  جلسہ میں شریک رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مقدمات درج کیے جائینگے۔ 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer