ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ڈی ایم جلسہ،پنجاب کے دو بڑوں کی ملاقات ،اہم فیصلے

پی ڈی ایم جلسہ،پنجاب کے دو بڑوں کی ملاقات ،اہم فیصلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ : پی ڈی ایم کے جلسہ کے حوالے سے گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور اور وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی ، مینار پاکستان جلسے پر حکومت کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔


 
گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی اور حکومتی سمیت دیگر امور پر بات کی گئی، ملاقات میں پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا جبکہ پی ڈی ایم کی انتشار پر مبنی سیاست کوہر صورت ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا، اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ   آئینی مدت سے حکومت ایک دن بھی پہلے کہیں جانیوالی نہیں، پی ڈی ایم کو عوام کی زندگیاں نہیں اپنی سیاست زیادہ عزیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے استعفوں اور احتجاج سے حکومت کو کوئی خطر ہ نہیں، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی سیاست ختم ہوچکی ہے، عوام حکومت کیساتھ ہیں، پی ڈی ایم جتنے مرضی جلسے کرلے حکومت قائم رہے گی، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، ملک سے کرپشن کا خاتمہ حکومت کا مشن ہے۔

دوسری جانب حکومت  نے جلسہ کے حوالے سے حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی ہے، لاہور میں نرمی جبکہ شہر سے باہر کارکنوں کو روکنے کیلئے سختی کی جائے گی۔ پی ڈی ایم کے مینار پاکستان جلسے کیلئے پنجاب حکومت نے بھی حکمت عملی تیار کرلی ہے،، ذرائع کے مطابق دوسرے شہروں سے مینار پاکستان آنے والے کارکنوں اور قافلوں کو انکے اضلاع میں ہی روکنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور مقامی ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق موٹروے اور جی ٹی روڈ  کے راستوں پر  کنٹینر لگا کر راستے محدود کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے،  جلسہ میں آنے والے شرکاء کی مانیٹرنگ کیلئے سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مدد لی جائے گی،  جلسہ میں شریک رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مقدمات درج کیے جائینگے۔ 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer