ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاہنہ میں نہر سے خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد

کاہنہ میں نہر سے خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد بھٹی)تھانہ کاہنہ کے قریب 5 نمبر سٹاپ پر کاہنہ نہر عورت کی بوری بند تشدد زہ لاش برآمد ہوئی، عورت کاگلا کاٹ کر قتل کیا گیا اور بعد میں لاش کو بوری میں بند کر کے نہر میں پھینکا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ کاہنہ کے قریب  5 نمبر سٹاپ پر نہر  سےعورت کی بوری بند تشدد زہ لاش برآمد ہوئی، پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ عورت کاگلا کاٹ کر قتل کیا گیا اور بعد میں لاش کو بوری میں بند کر کے نہر میں پھینکا گیا۔45 سے 50 سالہ عورت کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔ پولیس کے مطابق  بوری بند لاش 7 سے 8 دن پرانی ہے ۔ پولیس نے کاروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کرادیا۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نےخاتون کی بوری بند لاش ملنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےسی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی،ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا حکم بھی دیا۔

قبل ازیں شاہدرہ ٹائون میں بھائی نے جوان بہن کو قتل کردیا، ملزم نے بہن کے سر میں اینٹوں سے وار کیے، قتل کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔واقعہ شاہدرہ میں حویلی چشتی دوا خانہ کے پاس پیش آیا، 25 سالہ سلمان عرف لبہ نے اپنی سگی بہن 23 سالہ شبہانہ کے سر میں اینٹوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، مقتولہ کی شناخت شبہانہ کے نام سے ہوئی، جبکہ قاتل موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں، جبکہ ماں کا کہنا ہے کے وه گھر میں موجود نہیں تھی، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کردی۔

لاہور میں حالات اس قدر حساس ہوچکے ہیں کہ لرزہ خیز وارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے، سگے بہن، بھائی اور عزیز واقارب ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوچکے ہیں،شہر میں قتل وغارت اور مختلف جرائم میں اضافہ معمول بن چکا ہے اور پولیس ایسے عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کے لئے سرگرم ہے۔ ایسے لزرہ خیزواقعات میں کئی گھر اجڑ چکے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer