ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے نے واٹر سٹوریج ٹینک پراجیکٹ سرد خانے میں ڈال دیا

ایل ڈی اے نے واٹر سٹوریج ٹینک پراجیکٹ سرد خانے میں ڈال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) ایل ڈی اے نے واٹر جوڈیشل کمیشن کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے، لعل شہباز قلندر انڈر پاس اور ملحقہ آبادیوں کے بارشی پانی کے لئے قرشی پارک میں سٹوریج ٹینک کا منصوبہ سرد خانے میں ڈال دیا۔

لعل شہباز قلندر انڈر پاس اور فردوس مارکیٹ سے ملحقہ آبادیوں میں بارشی پانی کیلئے قرشی پارک میں سٹوریج ٹینک کے منصوبے پر عملی طور پر کام شروع نہیں کیا گیا، جوڈیشل واٹر کمیشن نے ایل ڈی اے کو منصوبے میں زیر زمین واٹر ٹینک شامل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ایل ڈی اے نے انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک کا ڈیزائن اور لاگت منظور کرائی، قرشی پارک میں دو کنال اراضی پر پانچ کروڑ کی لاگت سے زیر زمین واٹر ٹینک کا منصوبہ بنایا گیا، ایل ڈی اے انجنیئرنگ ونگ تاحال واٹر ٹینک کا ٹینڈر بھی نہ کرواسکا، چھبیس نومبر کو انڈر پاس کے افتتاح کے بعد فنشنگ کا کام بھی رک گیا ہے، سنٹر پوائنٹ، فردوس مارکیٹ کی جانب سے سروس لین پر فٹ پاتھ بنانے کا کام ادھورا ہے، گھروں کے سامنے ملبہ نہ اٹھانے سے شہریوں کو مشکلات ہیں، انڈر پاس کی نکاسی آب کیلئے زیر تعمیر کنویں بھی تاحال ادھورے ہیں۔

  انڈر پاس کے سائیٹ آفس کو ختم کرکے پی ایچ اے کا گرین ایریا بھی بحال نہیں کرایا جاسکا، جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کے مطابق زیر زمین واٹر ٹینک کا منصوبہ ابھی ڈی ایس سی میں پیش کیا جانا ہے، پراجیکٹ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ڈی ایس سی کی منظوری کے بعد ٹینڈر دیا جاسکے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer