ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چارجنگ پر لگے موبائل فون سے لڑکی کی موت ہوگئی

چارجنگ پر لگے موبائل فون سے لڑکی کی موت ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایپل کمپنی کا آئی فون چارچنگ کے دوران باتھ ٹب میں گرنے سے خاتون کی موت  ہوگئی۔ افسوسناک واقعہ روس میں پیش آیا جہاں 24 سالہ لڑکی اپنی دوست کے ساتھ ایک کمرے میں رہائش پذیر تھی۔

تفصیلات کے مطابق لڑکی کپڑوں کے ایک اسٹور میں کام کرتی تھی۔ اس کی سہیلی نے بتایا کہ میں نے زور دار چیخ سنی اور جب میں اس کے پاس پہنچی تو وہ بے جان ہو چکی تھی۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لڑکی موت کرنٹ لگنے سے ہوئی اور اس کا جسم پیلا پڑ چکا تھا۔لڑکی کی سہیلی نے بتایا کہ جب میں اس کو چھوا تو مجھے بھی کرنٹ لگا پانی میں ایک اسمارٹ فون تھا ، یہ چارج کر رہا تھا۔


ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لڑکی موت آئی فون8 پانی میں گرنے سے ہوئی جو کہ چارجنگ پر لگا ہوا تھا۔ اس وقعہ کے بعد روس میں ایک انتباہ جاری کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پانی کے قریب الیکٹرانک اشیا نہ رکھی جائیں اور نہ موبائل فون استعمال کیا جائے۔ اگر آپ کا موبائل پانی میں گر جائے تو وہ خراب ہوسکتا ہے لیکن اگر وہ چارجنگ پر بھی لگا ہو تو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

خیال رہے روس میں اس سے قبل بھی دو لڑکیاں موبائل فون پانی میں گرنے سے کرنٹ لگ کر ہلاک ہوچکی ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer