(فخر امام)میری بلی کیوں ماری، خاتون نے لاہور میں ویٹرنیٹی کلینک پر دھاوا بول دیا۔خاتون نے ڈاکٹراورکلینک سٹاف کوتھپڑبھی مارے۔
تفصیلات کے مطابق پالتو جانور کے شوقین افراد ان کی اپنے سے زیادہ دیکھ بھال کرتے ہیں، گرمی سردی اور خوراک کا خیال رکھتے ہیں، کوئی بیماری لگ جائے تو ان پر تشویش کی لہر دوڑ پڑتی ہے، علاج ومعالجہ کے لیے اچھے سے اچھے ڈاکٹر کے پاس جاتے تاکہ ان کی زندگی بچائی جاسکے، بہت سے لوگ جانوروں کو اپنا بہترین دوست اور ساتھی مانتے ہیں کیونکہ وہ ہمیشہ ان کے ساتھ رہتے ہیں۔
سمندر کے کنارے،گاڑیوں یا پھر گھروں میں کتے یا بلی یا کچھوا، خرگوش یا مچھلیاں انسان کے ہمراہ اس کی تنہائی کے خلا کو پر کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ کبھی کبھی جانوروں کی دلآرام رفاقت ان کو انسانوں کی صحبت سے زیادہ عزیز معلوم ہوتی ہے۔ شاید اس لئے کہ جانور وفادار ہوتے ہیں اور جس نے انہیں دو وقت کا کھانا دیا وہ انہیں کے ہوکے رہ گئے۔ گود میں جب ان کا مالک انہیں سہلاتا ہے اور انہیں محبت بھرے کلمات سے نوازتا ہے تو اس کے لئے اس سے بڑی دولت نہیں اور وہ خود کو خوش نصیب ماننے لگتے ہیں۔
لاہور کے علاقہ غالب مارکیٹ میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جہاں خاتون اپنی پالتو بلی کو سرجری کے ویٹرنیٹی کلینک لائی اس عمل کے دوران بلی مرگئی،ویٹرنیٹی ڈاکٹر کا کہناتھا کہ دو روز قبل بلی کو ویٹرنیٹی کلینک عابد پیٹس میں سرجری کے لیے لایا گیا تھا۔دوران علاج بلی مر گئی، جس پر خاتون نے جھگڑا کیا۔خاتون نےآج اچانک کلینک میں دھاوا بول دیا۔
ویٹرنیٹی ڈاکٹر کا مزید کہناتھا کہ خاتون نے ڈاکٹر اور کلینک سٹاف کو تےتھپڑمارے،خاتون نے ہمارے کلینک پر توڑ پھوڑ کی،ہمارے پاس تمام فوٹیجز موجود ہیں،غالب مارکیٹ پولیس سٹیشن میں درخواست دینے کے لیے موجود ہیں۔