(سٹی42)پاکستان شوبز انڈسٹری کا جانا پہچانا نام اداکار فیروز خان کی ازدواجی زندگی کے خبریں گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر چل رہی ہے،جس میں ان کی علیحدگی کے بارے مختلف افواہیں سننے کو مل رہی ہیں،اداکار کی اہلیہ نے ان تمام خبروں کی تردید کرتےصارفین کو خاموش کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم اور ڈرامہ اندسٹری کےمشہور اداکار فیروز خان کی اہلیہ سےعلیحدگی کی خبروں سے تنگ آکر ان کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر ان کی ازدواجی زندگی پر تبصرے کرنے والوں کو جواب دے دیا،پاکستانی اداکار فیروز خان کی اہلیہ علیزے فاطمہ نے شادی کے ٹوٹنے کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے فیس بک کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نام کے ساتھ شوہر فیروز خان کا نام لگا کر تمام تر افواہوں کی تردید کردی۔انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے لکھا کہ خدا نے مجھے انسان بنایا وہی میری حفاطت کرے گا،اس نے مجھے بیٹے کی نعمت سے نواز۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پرزیر گردش خبروں میں معلوم ہواتھا کہ اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ نے شادی کے 2 سال بعد راہیں جدا کرلیں تھیں مگر اہلیہ علیزے فاطمہ نے ان تمام کی تردیدکرتے آگاہ کردیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر فرحان سعید اور اروا ہوکین کی علیحدگی کی بہت سی خبریں گردش کر رہی ہیں جس کے باعث دونوں کے مداح پریشانی میں مبتلا ہیں، لیکن تاحال فرحان سعید اور اروا ہوکین کی جانب سے ان خبروں کی تصدیق نہیں کی گئی ، علیحدگی کی وجہ ابھی تک سامنے نہ آسکی لیکن ذرائع کا کہناہے کہ دونوں کے مابین علیحدگی باہمی رضامندی سے اختیار کی گئی ہے ۔