پنجاب حکومت نے سرکاری کمپنیوں کو مزید فنڈنگ دینے سے انکار کردیا

11 Dec, 2020 | 12:48 PM

Shazia Bashir

علی رامے: پنجاب حکومت نے سرکاری کمپنیوں کو مزید فنڈنگ دینے سے انکار کردیا ہے۔ جو کمپنی اپنے اخراجات اٹھائے گی اب وہ ہی چلے گی۔اسٹیرنگ کمیٹی برائے خزانہ نے سرکاری کمپنیوں کو آخری وارننگ دے دی ۔

 پنجاب میں زرائع آمدن میں اضافے کے لیے آئے روز صوبائی اداروں کیساتھ اجلاس منعقد کیے جارہے ہیں تاکہ پنجاب حکومت اپنے صوبائی محاصل میں آضافہ کرسکے، اس سلسلہ میں وزیر اعلی پنجاب کے مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ کو یہ ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ اداروں میں اصلاحات لاکر انہیں زرائع آمدن کے مقررہ اہداف تک جمع کرنے میں مدد کرے ۔

ڈاکٹر سلمان شاہ نے گزشتہ روز اسٹیرنگ کمیٹی کی میٹنگ میں پبلک سیکٹر کمپنیوں کو اپنے اخراجات خود اٹھانے کا کہا ہے ، زرائع نے بتایا ہے کہ اسٹیرنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اب جو کمپنی اپنے اخراجات نہیں اٹھاپائے گی اسے بند کردیاجاہے گا۔زرائع کے مطابق اس سے قبل پنجاب میں سرکاری کمپنیوں کو سالانہ بیس ارب روپے سے زاہد کی مالی معاونت کی جاتی تھی۔

اور اب اسٹیرنگ کمیٹی نے خصوصی طور پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو بھی وارننگ جاری کی ہے کہ وہ اپنے زرائع آمدن بڑھائے۔زرائع  کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سب سے زیادہ فنڈنگ صرف ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو ہی کی جارہی ہے ۔

مزیدخبریں