اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کا ایجنڈا لیکر چل رہی ہے: عثمان بزدار

11 Dec, 2020 | 10:40 AM

Shazia Bashir

قیصر کھوکھر: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کا ایجنڈا لیکر چل رہی ہے، افراتفری کی سیاست کی علمبردار پی ڈی ایم کی منزل صرف این آر او ہے۔
  
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپوزیشن کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کا ایجنڈا لیکر چل رہی ہے، کورونا پر اپوزیشن رہنماؤں نے ثابت کردیا کہ ان کے سینے میں دل نہیں، اپوزیشن کا عوام کی زندگیوں پر سیاست کرنا المیہ ہے، جلسوں کے ذریعے کورونا پھیلانے والے عناصر عوام سے مخلص نہیں۔

انہوں نے کہا کہ افراتفری کی سیاست کی علمبردار پی ڈی ایم کی منزل صرف این آر او ہے، وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے انہیں این آر او نہیں ملے گا، اپوزیشن کی حسرتیں نہ پہلے پوری ہوئیں، نہ آئندہ ہوں گی، پی ڈی ایم کا ٹولہ اسی طرح روتا رہے گا اور حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

  دوری جانب  ضلعی انتظامیہ نےلاہور شہرمیں جلسے کی اجازت دینےسےایک بار پھرصاف انکارکرتے ہوئے پی ڈی ایم جلسے کی انتظامیہ کوسیکورٹی خدشات سےآگاہ کردیالیکن پی ڈی ایم کی جانب سےلاہورجلسے کی تیاریوں کوحتمی شکل دے دی گئی۔ پنڈال میں دواسٹیج بنائےجائیں گے۔ مرکزی قیادت کیلئےکنٹینرپراسٹیج تیارکیاجائےگا۔ صوبائی قائدین اور اراکین پارلیمنٹ کیلئےمینارپاکستان کی سیڑھیوں پراسٹیج بنایا جائےگا۔ پنڈال میں 10 ہزار کرسیاں لگائی جائیں گی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوبھی جلسےمیں شرکت کیلئےلاہورپہنچ گئے۔ بلاول بھٹو آج مریم نوازسے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کےمطابق ملاقات میں13دسمبرکےجلسہ سمیت دیگرسیاسی امورپرتبادلہ خیال کیاجائےگا۔ بلاول بھٹومریم نوازسےان کی دادی بیگم شمیم اخترکےانتقال پرتعزیت بھی کریں گے۔

 

مزیدخبریں