گورنر پنجاب سے ڈی جی رینجرز پنجاب میجرجنرل عامرمجید کی ملاقات

11 Dec, 2019 | 06:11 PM

Shazia Bashir

قذافی بٹ: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ڈی جی رینجرز پنجاب میجرجنرل عامرمجید کی ملاقات، چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ سرحدوں کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کیلئے رینجرز کی قربانیوں پر پوری قوم فخر کرتی ہے۔

گورنرہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران بارڈر سیکورٹی صورتحال اور امن وامان پر بات چیت کی گئی، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے رینجرز کے افسروں اور جوانوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں نے ہمیشہ اپنے قیمتی لہوسے نئی تاریخ رقم کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور رینجرز سمیت تمام سیکورٹی ادارے ملک دشمنوں کو منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں