عدالت کا شہباز شریف کی فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم

11 Dec, 2019 | 04:19 PM

Shazia Bashir

سٹی42: احتساب عدالت میں نیب کی درخواست منظور، شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم، عدالت نے شہباز شریف، حمزہ شہباز، نصرت شہباز اور دیگرکے اثاثے منجمد کرنے سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے شہباز شریف کی فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کی درخواست پرفیصلہ سنا دیا ہے، عدالت نے شہبازشریف اوران کی فیملی ممبران کے اثاثے منجمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

یاد رہے کہ نیب نے شہباز شریف اوران کی فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کی درخواست دائر کی تھی، احتساب عدالت کے جج چودھری امیرمحمد خان نے درخواست منظورکرلی ہے اور عدالت نے شہبازشریف، حمزہ شہباز و دیگر فیملی ممبران کی جائیداد منجمد کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

نیب کے سپشل پراسکیوٹر حافظ اسد اعوان  نے دلائل دیئے کہ نیب نے شہباز شریف اورفیملی ممبران کی جائیداد ریکارڈعدالت میں جمع کرا دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں