"جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتی"

11 Dec, 2019 | 03:29 PM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے معاملے پر وکلاء کے احتجاج کا نوٹس لے لیا، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ضرور ہوگی، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتی۔

بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری سرور کا کہنا تھاکہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، پی آئی سی معاملے کی تفتیش بھی ہو گی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی بھی ہوگی، مزید سوال کرنے پر گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب سے رجوع کرنے کا مشورہ دے دیا۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے مائیکرو فنانس کانفرنس میں بھی شرکت کی، ان کا کہنا تھا کہ مائیکرو فنانس انڈسٹری ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردارادا کرسکتی ہے، پاکستان میں مائیکرو فنانس کی موجودہ صورتحال کےمطابق بہت مواقع ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا  کہ بھارت نے کشمیر میں کرفیو لگایا ہوا ہے، وہاں انسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، جبکہ پاکستان نے کرتاپور کے ذریعےامن کا پیغام دیا۔

مزیدخبریں