پی آئی سی میں وکلاءکا فیاض الحسن چوہان پر تشدد

11 Dec, 2019 | 03:07 PM

Shazia Bashir
Read more!

سٹی42: پی آئی سی میں وکلا گردی،مشتعل وکلا نے صوبائی وزیر اطلاعات  فیاض الحسن چوہان کو بھی نہ بخشا،مکوں، گھونسوں کی بارش کردی۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد وزیر اطلاعات پنجاب  فیاض الحسن چوہان رپورٹ لینے کے لیے موقع پر پہنچے تو مشتعل وکلاء نے انہیں بھی  تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ اس کے علاوہ وکلاء کی جانب سے میڈیا نمائندوں اور ڈاکٹرز پر بھی تشدد کیا گیا۔

یاد رہے لاہور میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں  وکلاء گیٹ توڑکراندرگھس گئے،صحافیوں پربھی تشدد  کیا گیا، آپریشن تھیٹر میں بھی داخل ہوگئے، ہنگامہ آرائی کے باعث ایک خاتون مریضہ جاں بحق ہوگئی، تشدد کرنے والے ڈاکٹرز حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب  فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنی ذمہ داری پوری کرنے آیا تھا ،ہم نے سارا معاملہ نمٹا دیا ہے،ڈرنے والا نہیں ہوں۔ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔
 

مزیدخبریں