ریلوے انتظامیہ ٹرینوں کا شیڈول بحال کرنے میں ناکام

11 Dec, 2019 | 02:51 PM

Shazia Bashir

سعید احمد: ریلوے انتظامیہ ٹرینوں کا شیڈول بحال کرنے میں ناکام ہو گئی کئی ماہ گزرنے کے باوجود ٹرین کے اوقات کار بہتر نہ ہوسکے، کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی 10 ٹرینیں معمول کے مطابق تاخیر کا شکار رہیں۔

ریلوے انکوائری کے مطابق کراچی سے آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس 1 گھنٹہ55 منٹ، تیز گام ایکسپریس 1گھنٹہ، شالیمار ایکسپریس 1 گھنٹہ 10 منٹ، اکبر ایکسپریس 1 گھنٹہ 50 منٹ جعفر ایکسپریس 1 گھنٹہ 40 منٹ، قراقرم ایکسپریس 1 گھنٹہ 50 منٹ، پاک بزنس ایکسپریس 1 گھنٹہ 20 منٹ جبکہ شاہ حسین 1 گھنٹہ 55منٹ تاخیر کا شکار رہیں۔

 ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبریں