(علی اکبر) قوت سماعت اور گویائی سے محروم 50 ہزار افراد کو ڈرائیونگ لائسنس ملے گا، پنجاب اسمبلی میں قانون سازی پر کام شروع کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں قانون سازی پر کام شروع کر دیا گیا ہے، پنجاب اسمبلی میں رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا کی جانب سے ترمیمی مسودہ قانون تیار کیا گیا،جس کے مطابق پنجاب میں قوت سماعت اور گویائی سے مرحوم افراد کو ڈارئیونگ لائسنس کے اجراء کے لئے کام شروع کردیا گیا ہے۔
رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اجازات ملنے کے بعد 50 ہزار سے زیادہ افراد مستفید ہو سکیں گے جو نہ صرف بہترڈرائیور ہیں بلکہ معاشرے کے فعال شہری بھی ہیں۔
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق مسودہ قانون قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے،آئندہ چند ہفتوں میں قانون سازی کا عمل مکمل ہو جائے گا۔