ڈاکٹر یاسمین راشد نے محکمہ صحت کی سوا سال کی کارکردگی بتادی

11 Dec, 2019 | 01:07 PM

Shazia Bashir

فاران یامین:صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے محکمہ صحت کی سوا سال کی کارکردگی بتادی، انہوں نے کہا ہے کہ 26 ہزار نوکریاں دیں،50 لاکھ ہیلتھ کارڈ تقسیم کئے، ہسپتالوں کی تعمیر بھی شروع کردی گئی ہے۔

صوبائی وزیرنےنشاط ہوٹل میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ 32 ارب کی ادویات خریدنے جارہے ہیں۔ محکمہ صحت میں10 ہزارنوکریاں مزید دیں گے، پنجاب کےبقیہ 6 اضلاع میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کریں گے۔ یاسمین راشد نے ہسپتالوں کی تعمیر کے حوالے سے بتایا کہ نشتر ہسپتال کا ٹینڈر منظور ہوچکا ہے، میانوالی کا پی سی ون تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ 30 اضلاع میں تقسیم کئے گئے ہیلتھ کارڈ سے سوا لاکھ لوگ مستفید ہوچکے ہیں۔

صوبائی وزیرنے پی کے ایل آئی کے سوال پر کہا کہ 58 ڈاکٹرز اس ہسپتال میں کام کر رہے تھے جن میں سے بیرون ملک سے آنیوالے 10 ڈاکٹرز چھوڑ کر گئے ہیں 48 ڈاکٹرز اب بھی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ہسپتال میں 62 ڈائلسزمشینیں اور6 آپریشن تھیٹرکام کر رہے ہیں، 4 روز قبل ہسپتال میں لیور ٹرانسپلانٹ ہوا ہے۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا سندر میں واقع پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرڈیپارٹمنٹ کے گودام میں کروڑوں کی ادویات چوری ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد لی جارہی ہے ملزمان کو جلد کیفرکردارتک پہنچایا جائے گا۔

      

مزیدخبریں