مقامی ہوٹل میں برائیڈل کلیکشن کی نمائش

11 Dec, 2018 | 11:00 PM

Arslan Sheikh

(زین مدنی) نشاط ہوٹل میں کراچی سے آئی فیشن ڈیزائنر عظمی بابر کی تیار کی ہوئی برائیڈل کلیکشن کی نما ئش کا انعقاد کیا گیا، عظمی بابر کا کہنا ہے کہ لاہوریوں کا بے حد شکریہ ادا کیا۔

کراچی سے آئی فیشن ڈیزائنر عظمی بابر نے اپنی نئی عروسی کلیکشن محبت نامہ کی نمائش کا انعقاد کیا جس میں فیشن کی دلدادہ خواتین نے کثیرتعداد میں شرکت کی اور عروسی ملبوسات کو سراہا۔

نمائش میں چالیس سے زائد عروسی ملبوسات رکھے گئے جو مہندی، نکاح، بارات اور ولیمہ تھیم پر ہیں۔ فیشن ڈیزائنر عظمی بابر کا کہنا تھا کہ وہ لاہوریوں کے رسپانس پر بے حد مشکور ہیں۔

شادی سیزن میں ایسی نمائشوں سے جہاں ڈیزائنرز کو فائدہ ہے وہیں خریداروں کے لیے بھی آسانی ہے۔

مزیدخبریں