ڈی آئی جی زوالفقار حمید کی تعیناتی منسوخ، نوٹیفیکیشن جاری

11 Dec, 2018 | 04:56 PM

Shazia Bashir

(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نے ڈی آئی جی زوالفقار حمید کی بطور سی سی پی او لاہور تعیناتی کی منسوخی کا نوٹیفیکیشن جاری کر کے بی اے ناصر کو بطور سی سی پی او لاہور کام جاری رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ذوالفقار حمید کی بطور سی سی پی او لاہور تعیناتی منسوخ کر دی ہے اور ڈی آئی جی زوالفقار حمید کو بطور ڈی آئی جی آئی ٹی ہی کام جاری رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔  پنجاب حکومت نے ایڈیشنل آئی جی بی اے ناصر کو نوٹیفیکیشن کے مطابق بطور سی سی پی او لاہور کام جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

 محکمہ ایس اینڈ  جی اے ڈی نے یہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے کہ پنجاب حکومت نے اس سے قبل آئی جی کی تجویز پر ہی ذوالفقار حمید کو سی سی پی او لاہاور تعینات کیا تھا اور بعد ازاں آئی جی پولیس کی تجویز پر ہی سی سی پی او لاہور کے نوٓٹیفیکیشن پر عمل درآمد روک دیا گیا تھا کہ ذوالفقار حمید کے سٹاف کالج کورس مکمل ہونے پر ذوالفقار حمید بطور سی سی پی او لاہور چارج سنبھالیں گے۔

 لیکن اب اچانک ایک خفیہ ہاتھ کام کر گیا ہے اور زوالفقار حمید کو جھنڈی ہو گئی ہے اور انہیں سی سی پی او تعیناتی واپس لے لی گئی ہے۔ اور بی اے ناصر سی سی پی او لاہور کام جاری رکھنے میں کامیاب ہو گئے ہیں حالانکہ کہا جاتا ہے کہ ذوالفقار حمید فیلڈ کے افسر ہیں جبکہ بے اے ناصر دفتری نوعیت کی افسر ہیں لیکن یہاں پر بے اے ناصر نے تمام معاملات اپنے حق میں سلجھا لئے ہیں۔

مزیدخبریں