"کس قانون کے تحت حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا"

11 Dec, 2018 | 04:17 PM

Shazia Bashir
Read more!

( سٹی42) مسلم لیگ (ن )کی رہنماء مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ حمزہ شہباز کو آف لوڈ نہیں کیا گیا، حمزہ شہباز کو امیگریشن کاونٹر پر بتایا گیا کہ ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق   مسلم لیگ (ن ) کی رہنماء مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کو آف لوڈ نہیں کیا گیا، اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو امیگریشن کاؤنٹر پر بتایا گیا کہ ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے، ان کا کہنا تھا کہ  بتایا جائے کہ کس قانون کے تحت حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا گیا؟ حمزہ شہباز دہشتگرد نہیں ہیں، حمزہ شہباز ذمہ دار شہری اور سیاستدان ہیں، بتایا جائے کہ کس قانون کے تحت حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا گیا، یہ شریف خاندان کو انتقام کا نشانہ بنانے کے سلسلے کی کڑی ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ معاملہ تمام متعلقہ فورمز پر اٹھائیں گے، اپنے وکلاء سے مشاورت کر لی ہےجلد قانونی چارہ جوئی بھی شروع کیا جائے گی۔

دوسری جانب آمدن سے زیادہ اثاثے رکھنے پرنیب نے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے خلاف تحقیقات شروع کردیں، نیب ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب کے خلاف شکایات ملی ہیں کہ ان کے اثاثے آمد سےزائد ہیں اور شکایت کنندہ نے ثبوت بھی فراہم کیے ہیں،جبکہ مریم اورنگزیب نے ٹوئنٹی فور نیوزکو بتایا کہ ابھی نوٹس نہیں ملا۔

مزیدخبریں