وزیراعظم کا نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ موخر

11 Dec, 2018 | 04:15 PM

Sughra Afzal

(عمران یونس)  50 لاکھ سستے گھر  تعمیر  کرنے کے منصوبے  میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، شہر لاہور میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ اگلے سال تک موخر کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید نے بھی اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں ابھی تک گھروں کی تعمیر کیلئے کسی بھی مقام کا حتمی انتخاب نہیں کیا جاسکا۔ تین سے چار مقامات کے حوالے سے چھان بین کر رہے ہیں۔ آئندہ سال فروری کے بعد لاہور میں گھروں کی تعمیر کے پلان پر جامع کام شروع ہوگا۔

ذرائع کےمطابق محکمہ مال کی اراضی پر گھر بنانے کے لیے پھاٹا اور اربن یونٹ نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پھاٹا اور اربن یونٹ کے مطابق محکمہ مال کی اراضی دریائی زمین میں شمار ہوتی ہے جہاں گھروں کی تعمیر ممکن نہیں۔

 ہاؤسنگ ذرائع کےمطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے لیے لاہور میں ایل ڈی اے کی غیر آباد سکیموں کو استعمال کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں