نیب نے خواجہ برادران کو گرفتار کرلیا

11 Dec, 2018 | 02:16 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی42)نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو  احاطہ عدالت سےگرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے خواجہ برادران  کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست پر سماعت کی، عدالت نے  خواجہ برادران کی پیراگون ہاؤسنگ کیس میں ضمانت خارج کردی جس کے بعد کمرہ عدالت میں پہلے سے موجود نیب حکام نے خواجہ برادران  کو احاطہ عدالت سے حراست میں لے لیا۔

اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا  کہ ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے،عدالتوں کا احترام کرتے رہیں گے،ہمارا دامن صاف ہے،آج ہمارے صبر کا امتحان ہے،ہاﺅسنگ سکیم کا مالک ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،  گھبرانےوالے نہیں ہیں، پہلی بار ایسے حالات نہیں دیکھے۔

مزید تفصیل جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں

مزیدخبریں