ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

50 لاکھ سستے گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں نئی پیشرفت

50 لاکھ سستے گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں نئی پیشرفت
کیپشن: City42-Naya Pakistan Housing Program
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی، پنجاب کے تین شہروں بہاولنگر، لودھراں اور اوکاڑہ میں پلاٹس کی بجائے گھر بنانے کا فیصلہ، سب کمیٹی قائم دس روز میں سفارشات پیش کرے گی۔

 سٹی 42سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید کا کہنا تھا کہ ایک کنال اور 7 مرلہ پلاٹس کو چھوٹے یونٹس میں تقسیم کیا جا ئے گا تا کہ زیادہ گھر بنا ئے جا سکیں۔ صفیہ ہومز کی جانب سے 6000 کم قیمت گھروں کے منصوبے کو نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں شامل کیے جانے کی درخواست کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ میں سستے گھروں کی تعمیر کیلئے 1600 کنال پر گھر بنانے کیلئے نیسپاک نے بھی لے آؤٹ پلان تیار کر لیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer