پنجاب پولیس کی من مانیاں ختم، حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

11 Dec, 2018 | 09:49 AM

Sughra Afzal

(قیصر کھوکھر)پنجاب پولیس کی آزادیاں اور من مانیاں ختم ہونے کو،پولیس اہلکار اب  شہریوں کی شکایات پر جوابدہ ہونگے۔ حکومت پنجاب نے ڈسٹرکٹ سیفٹی کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے ڈسٹرکٹ سیفٹی کمیشن بنانے کے لئے سمری منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی۔سمری کے تحت پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈسٹرکٹ سیفٹی کمیشن بنے گا ۔جس کا سربراہ ضلع کا ڈپٹی کمشنر ہوگا ۔ کمیشن میں ضلع کے معززین کے ساتھ ساتھ ضلع کے ارکان اسمبلی کو بھی کمیشن کا ممبر رکھا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب پہلا صوبہ ہوگا جو ڈسٹرکٹ سیفٹی کمیشن بنا رہا ہے ۔

محکمہ داخلہ نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد ہر ضلع کاالگ الگ ڈسٹرکٹ سیفٹی کمیشن کا حکم جاری کیا جائے گا ۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ پولیس ڈسٹرکٹ سیفٹی کمیشن کو جوابدہ ہوگی۔

مزیدخبریں