لاہور (سٹی42): شہرہ آفاق گلوکار راحت فتح علی خان کو ایف بی آر نے ایڈوانس ٹیکس ادا نہ کرنے پر نوٹس بھیج دیا۔ ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 20 لاکھ روپے کی ادائیگی کیلئے 15 دسمبر تک ڈیڈ لائن دے دی۔
شہرہ آفاق گلوکار راحت فتح علی خان کو ایف بی آر نے ایڈوانس ٹیکس ادا نہ کرنے پر نوٹس بھیج دیا، ایف بی آر نے سال دوہزار اٹھارہ کے ایڈوانس انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر راحت فتح علی خان کو نوٹس جاری کیا ہے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق گلوکار راحت فتح علی خان کے ذمے سال 2018 کے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 20 لاکھ روپے واجب الادا ہیں، راحت فتح علی خان نے ایڈوانس ٹیکس کی رقم 15 ستمبر کو جمع کرانا تھی تاہم ادائیگی نہیں کی گئی۔ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کو نوٹس جاری کرکے ایڈوانس ٹیکس ادا کرنے کیلئے 15 دسمبر کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔