لاہور (سٹی42) دسمبر کی پہلی بارش، لاہور کا موسم مزیدٹھنڈا ہو گیا، بارش کا یہ سلسلہ کل بھی جاری رہے گا۔ شہری موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے گھروں سے نکل آئے۔ بارش سے دسمبر بھیگ گیا اور شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے منگل کو بھی بارش کی خوشخبری سنا دی۔ ملک میں داخل ہونے والے بارشوں کے نئے سسٹم نے دسمبر کو رنگین کر دیا، پنجاب کے اکثر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، سردی کی شدت بھی بڑھ گئی۔
لاہور میں بھی کبھی بوندا باندی تو کبھی تیز بارش ہوتی رہی، قصور اورگرد و نواح میں بھی بادل برس پڑے، وہاڑی اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش نے خنکی بڑھا دی۔ موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے لوگوں نے تفریح گاہوں کا رخ کر لیا۔ سہانے موسم کو انجوائے کرتے ہوئے کوئی سلفیا ں لیتا رہا تو کوئی گنگناتا رہا۔ بارش کی بوندوں سے پھول اور پتے بھی کھلے کھلے نظر آنے لگے اور فضا بھی صاف ہو گئی ۔
مزید دیکھئے: