شجاع آباد کے علاقے بستی توڈر پور میں نامعلوم شخص نے کھیتوں میں بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔
پولیس کے مطابق 9سالہ ماہین نامی بچی کھیتوں میں لیموں توڑنے گئی تھی، نامعلوم شخص نے بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ میڈیکل رپورٹ کے لیے بچی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں جنسی زیادتی ثابت ہوئی ہے ۔ جس کے بعد پولیس تھانہ سٹی نے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔