رحمت اللہ موسیٰ خیل : بلوچستان کے ضلع دکی میں عدالت روڈ پر نامعلوم افراد فوٹو اسٹیٹ کی دکان میں ڈائنا مائٹ بم نصب کرکے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈائنا مائٹ بم معراج الدین کے فوٹو اسٹیٹ دکان کے دروازے میں نصب کی گئی تھی۔ اطلاع ملتے ہی بی ڈی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ڈائنا مائٹ بم کو اتار لیا ۔
ڈائنا مائٹ بم بند دکان کے دروازے میں نصب کی گئی تھی، بروقت اطلاع ملنے سے ڈائنا مائٹ بم پھٹ نہ سکی ۔