گورنر سندھ کے بارے میں چند روز میں فیصلہ ہوجائے گا، اسحاق ڈار

11 Aug, 2024 | 11:45 PM

ویب ڈیسک : نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کے بارے میں چند روز میں فیصلہ ہوجائے گا۔

 اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ کے معاملے پر اتحادی جماعت پیپلز پارٹی سے مشاورت جاری ہے۔ چند روز میں گورنر سندھ کے بارے میں فیصلہ ہوجائے گا۔

نائب وزیراعظم نے پارٹی رہنما بشیر میمن کو گورنر سندھ بنائے جانے کی خبروں کی تردید کردی۔

مزیدخبریں