ارشد ندیم لاہور آ کر گھر جانے سے پہلے کہاں گئے، وہاں کیا کیا؟ تفصیل سامنے آ گئی

11 Aug, 2024 | 11:02 PM

اولمپکس 2024 میں نیزہ پھینکنے کا نیا اولمپک ریکارڈ بنانے والے اتھلیٹ ارشد ندیم اپنے گھر  میاں چنوں جانے سے پہلے رائیونڈ  میں تبلیغی جماعت کے مرکز  پہنچ گئے۔

اتوار کی صبح ارشد ندیم پیرس سے استنبول کے راستے  لاہور پہنچے تو وہ علی الصبح فجر کی نماز پڑھنے کے لئے رائے ونڈ بلیغی مرکز گئے۔ انہوں نے وہاں نماز پڑھی اور تبلیغی جماعت کے امیر  سےملاقات کی۔ تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان نے ارشد ندیم سے مصافحہ کیا، اور ان کے حق میں دعا بھی کرائی۔
 رائے ونڈ میں دعا کروانے کے بعد ارشد ندیم سڑک کے راستے میاں چنوں کے قریب واقع اپنے گاؤں کی طرف روانہ ہوئے جہاں ان کے ہزاروں ہم وطن، عزیز و اقارب اور گاؤں والے ان کے استقبال کے لئے کئی گھنٹوں سے منتظر تھے۔  
 گزشتہ رات لاہور ائیرپورٹ پہنچنے والے ارشد ندیم کا وطن واپسی پر قوم نے والہانہ استقبال کیا تھا، گھر پہنچنے پر رشتہ داروں اور گاؤں والوں نے بھی اپنے ہیرو کا شاندار استقبال کیا۔  

مزیدخبریں